ٹریبونل بنانے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کا ہے: فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آئین کا 219 ٹریبونل بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، ٹریبونل بنانے کا اختیار ہائیکورٹ کے پاس نہیں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اظہا خیال کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2018ء میں حاضر سروس ججز الیکشن ٹریبونلز تھے جو فیصلے نہیں کرسکے، 2013ء میں ریٹائرڈ ججز نے بطور ٹریبونلز تمام فیصلے کئے۔

فاروق ایچ نائیک نے مزید کہاکہ حاضر سروس ججز کہتے آئے کیسز کا دباؤ زیادہ ہے، عدلیہ کی آزادی کا مطلب ہے ججز آزادی سے فیصلے کریں، ریٹائرڈ ججز کو ٹریبونلز لگانے سے کوئی آفت نہیں آئے گی، ریٹائرڈ ججز سے جلدی فیصلے ہوں گے اس کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ پٹیشنز دائر کی ہوئی ہیں، اس کا مطلب ہے پی ٹی آئی چاہتی ہے ان کے فیصلے ہوں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں