قوم شہداکی بے مثال قربانیوں کی احسان مند رہے گی،صدر

قوم شہداکی بے مثال قربانیوں کی احسان مند رہے گی،صدر

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہداکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بے مثال قربانیوں کی احسان مند رہے گی۔

 ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت جمعہ کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر گئے اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ مستونگ بلوچستان میں حملے میں شہید ہوئے تھے ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمہ داری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بے مثال قربانیوں کی احسان مند رہے گی۔ صدر مملکت نے شہید کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور ورثاکے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں