الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دے،اب مزید وضاحت کی ضرورت نہیں:سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلہ دینے والے8ججوں نے واضح کر دیا

الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دے،اب مزید وضاحت کی ضرورت نہیں:سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلہ دینے والے8ججوں نے واضح کر دیا

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) مخصوص نشستوں پر اکثریتی فیصلہ دینے والے 8ججز نے واضح کیا ہے کہ اب مزید وضاحت کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دے ،الیکشن ایکٹ میں ترمیم فیصلہ ختم نہیں کرسکتی ،تفصیلی فیصلے میں تمام سوالوں کے جوابات دے دئیے ، آئین کے تحت فیصلے پر عملدرآمد ہونا ہے ۔

اکثریتی ججز نے الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں پر وضاحت جاری کی،الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن ترمیمی ایکٹ کے بعد سپریم کورٹ سے رائے طلب کی تھی، عدالت عظمیٰ کی دوسری وضاحت دو صفحات پر مشتمل ہے ،سپریم کورٹ نے دوسری وضاحت میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا مختصر فیصلہ جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن اس حوالے سے ہونے والی ترمیم کا پابند  نہیں، الیکشن کمیشن کو اکثریتی فیصلے پر عمل کرنا ہو گا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر 12 جولائی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر موثر نہیں ہو سکتا، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، آئین کے آرٹیکل 189 کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا ہے ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہمارے فیصلے کو ختم نہیں کرسکتی، ہم تفصیلی فیصلہ آنے سے پہلے بھی ایک وضاحت جاری کر چکے ہیں اور ہم نے وضاحت کے لیے رجوع کرنے کا حق اس لیے دیا تھا کہ مختصر حکم نامے پر عملدرآمد میں کوئی پریشانی نہ ہو، الیکشن کمیشن بغیر مزید وضاحت طلب کیے ہمارے حکم نامے پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے ، رجسٹرار آفس اس وضاحتی حکم نامے کی کاپی الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کو بھیجے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں