بدہضمی کے شکار بھارتی شہری کی آنت سے زندہ کاکروچ برآمد

بدہضمی کے شکار بھارتی شہری کی آنت سے زندہ کاکروچ برآمد

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹرز اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پیٹ میں درد اور بدہضمی کے شکار مریض کی چھوٹی آنت میں 3 سینٹی میٹر کا زندہ کاکروچ ملا۔

ایک 23 سالہ شخص نئی دہلی کے فورٹس ہسپتال میں پیٹ کی خرابی کی شکایت کرنے آیا تھا جس کا وہ تقریباً تین دنوں سے سامنا کر رہا تھا۔شہری نے پیٹ میں شدید درد اور کھانا ہضم کرنے میں دشواری کی شکایت کی اوربتایا کہ اس نے کچھ دن پہلے ایک رات بازار میں سٹریٹ فوڈ کھایا تھا اور اسے شبہ ہے کہ اس کھانے کی وجہ سے اس کی صحت خراب ہوئی۔ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ اوپری معدے کی اینڈوسکوپی کروائی جائے اورپھرڈاکٹروں کو وہ وجہ ملی جس کی انہیں ذرا برابر بھی توقع نہیں تھی کیونکہ شہری کی چھوٹی آنت میں ایک زندہ کاکروچ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں