سعودی عرب:زائرین کے سامان کی حفاظت،لاکرز پروگرام منصوبے کیلئے درخواستیں طلب

سعودی عرب:زائرین کے سامان  کی حفاظت،لاکرز پروگرام  منصوبے کیلئے درخواستیں طلب

مکہ مکرمہ (آئی این پی)سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے لاکرز پروگرام کے نئے منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے درخواستیں طلب کرلیں ۔

 حرمین اتھارٹی کا کہنا تھا لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے اپنی درخواستیں 15 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ زائرین اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی ؐ میں حاضری دے سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں