5کروڑ دو، ورنہ موت کیلئے تیار رہو:سلمان خان کو نئی دھمکی

5کروڑ دو، ورنہ موت کیلئے تیار رہو:سلمان خان کو نئی دھمکی

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گروپ کی جانب سے ایک اور دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے ۔۔

جس میں بشنوئی گروپ سے دشمنی ختم کرنے کے لیے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔واٹس ایپ پیغام میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو سلمان خان کا حشر مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔پیغام کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘‘اسے ہلکا نہ لیں۔ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی کے ساتھ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پانچ کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے ۔ اگر رقم نہ دی گئی تو ان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہوجائے گی۔’’،ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس اس پیغام کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے کام کررہی ہے اور سلمان خان کی باندرہ رہائش گاہ کے اردگرد سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں