’’قانون اندھا نہیں ہوتا‘‘ بھارتی سپریم کورٹ میں انصاف کی علامت سے منسوب نیا مجسمہ نصب

’’قانون اندھا نہیں ہوتا‘‘ بھارتی  سپریم کورٹ میں انصاف کی  علامت سے منسوب نیا مجسمہ نصب

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ میں انصاف کی علامت سمجھے جانے والے مجسمے کو تبدیل کردیا گیا۔

 عموماً عدالتوں کے باہر نصب مجسمے کے ہاتھ میں ترازو ہوتا ہے اور آنکھوں میں پٹی بندھی ہوتی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا تھا کہ قانون اندھا ہوتا ہے ، امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا اور انصاف سب کیلئے یکساں ہوتا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیا مجسمہ نصب کرکے پرانی کالونیل روایت کو ختم کردیا گیا ہے ،کھلی آنکھوں کے ساتھ ترازو تھامے لیڈی جسٹس (انصاف کی دیوی)کا مجسمہ بتاتا ہے کہ قانون اندھا نہیں ہے ، اسے سب نظر آتا ہے اور یہ سب دیکھنے کے بعد فیصلہ کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں