ملتان ٹیسٹ میں فتح، محمدحفیظ کی پی آر ایجنسیوں پرتنقید

 ملتان ٹیسٹ میں فتح، محمدحفیظ کی پی آر ایجنسیوں پرتنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 152 رنز کی جیت کے بعد سابق کپتان محمد حفیظ نے ’پی آر ایجنسیوں‘ کو تنقید کانشانہ بناڈالا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا ۔۔۔

کہ پاکستان کرکٹ کو کامران غلام، سلمان آغا، ساجد خان اور نعمان علی جیسے کھلاڑیوں کی میچ وننگ کارکردگی کی ضرورت ہے نہ کہ پی آر ایجنسیوں کی۔ماضی میں سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور نجم سیٹھی کے دور میں کھلاڑیوں پر پی آر ایجنسیوں کیساتھ مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے بورڈ کو بلیک میل کیا گیا تھا اور اپنی شرائط منوائیں تھی جس پر ایکشن لینے کا اعلان کیا گیا تھاتاہم اس سے قبل دونوں بورڈ چیئرمین کی مدت ملازمت ختم ہوگئی اور پی آر ایجنسیاں کھلاڑیوں کیساتھ اپنے روابط قائم رکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں