کامیابی مشکل کے بعد ملی ، ابھی بہت کچھ کرنا ضروری : شان مسعود

کامیابی  مشکل  کے  بعد  ملی  ،  ابھی  بہت  کچھ  کرنا  ضروری  : شان  مسعود

ملتان (سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعودنے کہاہے کہ یہ کامیابی مشکل وقت اورکافی عرصے کے بعد ملی ہے اور ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔۔

پاکستان کرکٹ کے لیے یہ جیت ضروری تھی،ہمیں ہر جگہ 20 وکٹیں لینی ہیں ، ہمیں لیڈ ملنا بہت اچھا رہا،ان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ۔ ہم نے ملتان میں زیادہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف سیمرز کو کھیلایا، اس ٹیسٹ میں پلان تبدیل کیا اور سپنرز کو آزمایا۔ ہمیں لیڈ ملنا بہت اچھا رہا، اس لیڈ نے ہماری مدد کی، ہم ہر جگہ سپن وکٹیں نہیں بنا سکتے ، ہمیں کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوگا۔ ابھی پنڈی کی پچ نہیں دیکھی، میں تو وہاں بھی سپن پچ دیکھنا چاہوں گا ، پنڈی کی کنڈیشنز دیکھ کر بہترین کمبی نیشن بنانے کی کوشش کرینگے ، جیت کاکریڈٹ نعمان علی اور ساجد خان کو جاتا ہے ، جیت کے لیے ہمیں خطرے بھی مول لینا ہیں ۔ کوشش ہوگی کہ پنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں