جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار میں ملوث 16ملزم گرفتار

 جنگلی حیات کے غیرقانونی  شکار میں ملوث 16ملزم گرفتار

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات نے مسکن سے بھٹکا پاڑہ ہرن کو ریسکیو کرنے سمیت تحفظ شدہ8 را طوطے برآمد کرلئے ۔

،جنگلی خرگوش،فالکن اور بٹیر کے غیرقانونی شکار کرنیوالے 16ملزموں کو گرفتار کر کے چالان کر دئیے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف نارووال محمد ارشد ناز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نارووال کے گاؤں ننگل میں مسکن سے بھٹکا پاڑہ ہرن بر وقت ریسکیو کرکے بعد ازطبی امداد جلو وائلڈ لائف پارک لاہور منتقل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں