ہوم ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ـ:چیئرامین پی سی بی ،ٹیم کومبارکباد

ہوم ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ـ:چیئرامین پی سی بی ،ٹیم کومبارکباد

ملتان (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ۔۔

اور ٹیم اور مینجمنٹ کے نام تہنیتی پیغام میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار با لنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی۔ نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔

 امید ہے کہ آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں