ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے ،وفاقی چیمبر

ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے ،وفاقی چیمبر

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ فیڈریشن کاروباری برادری کو کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرکے انہیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے ۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد چیمبر کے کونسل ممبران، ایگزیکٹو ممبران اور ممبران کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عاطف اکرام شیخ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ایف پی پی سی آئی اور ایف بی آر دونوں نے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے ، ٹیکس کے نظام کو آسان بنانے اور ٹیکس کلچر کی ترغیب دے کر ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ایک معقول ٹیکسیشن اصلاحاتی ایجنڈے پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے ، آئی پی پیز کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہونے جارہا ہے ، شرح سود اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے جو صنعت کی بحالی کے ساتھ برآمدات میں اضافے کے لیے بھی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں