فصلوں کی باقیات جلانے والوں کی گرفتاری کی ہدایت

 فصلوں کی باقیات جلانے والوں کی گرفتاری کی ہدایت

لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹ25 اکتوبر کو طلب کر لی۔

، عدالت نے ممبر جوڈیشل کمیشن کو ہدایت کی کہ شیخوپورہ میں کافی علاقے میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی گئی ،ان کے خلاف ایکشن لیں اور انہیں گرفتار بھی کریں۔ وکیل ایل ڈی اے نے موقف اپنایا انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی انکوائری رپورٹ اگلی پیشی پر جمع کر ا دیں گے ، ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا طالبعلموں کو سکول بسوں میں آنا چاہیے اس سے ٹریفک کنٹرول ہوگی۔عدالت نے کہا سکول کے بچوں کو سخت جان بنائیں، ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا2 انڈسٹریل یونٹ کو دھواں چھوڑنے پر مسمار کردیا گیا ، جس پر عدالت نے کہا درختوں کی کٹائی کو روکنے اور لوگوں کی آگاہی کے لئے اخبارات میں اشتہارات شائع کر ائیں اور سوشل میڈیا کمپین چلائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں