اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مندی پراختتام،11ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مندی پراختتام،11ارب خسارہ

کراچی (آن لائن) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 335پوائنٹس کی کمی سے 85250 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

،اس دوران سرمایہ کاروں کو 11ارب کا خسارہ ہوا جبکہ 46.29فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کا آغا مثبت زون میں ہوا ، دوران ٹریڈنگ انڈیکس85700 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو نے کے بعد تنزلی کا شکارہو گیا اورانڈیکس85100 پوائنٹس کی انتہائی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق بلندیوں کے نئے ریکارڈ بنانے کے بعد مارکیٹ تکنیکی کریشن کا شکار رہی جس کہ وجہ سے جمعہ کو تمام دن مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 180.96پوائنٹس کی کمی سے 26803.04 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس54944.03پوائنٹس سے کم ہو کر 54927.25  پر آگیا۔مجموعی سرمایہ کم ہو کر 111 کھرب77ارب روپے رہ گیا۔ جمعہ کو15ارب روپے مالیت کے 32کروڑ39لاکھ19ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں