میراجشن منانے کاسٹائل شروع سے ہی ایسا:ساجدخان

میراجشن منانے کاسٹائل شروع سے ہی ایسا:ساجدخان

ملتان (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیسٹ ٹیم کے سپن بولر ساجد خان نے وکٹ لینے کے بعد اپنے جشن منانے کے انداز کے حوالے سے وضاحت کر دی۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا جشن کا سٹائل شروع سے ہی ایسا ہے۔۔

 کبڈی مجھے پسند ہے ، یہ اس کا ہی سٹائل ہے ۔ ہمارا پلان تھا کہ جو روٹ کی وکٹ مل گئی تو ہم انگلینڈ پر مزید دباؤ ڈالیں گے ۔ پنڈی سٹیڈیم کی پچ سپن ہو گی یا نہیں یہ وہاں کے گراؤنڈ سٹاف کو پتہ ہو گا۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے 9 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں