نعمان علی اور ساجد خان پوری ٹیم کو ڈھیر کرنے والی 7ویں جوڑی

نعمان علی اور ساجد خان پوری ٹیم  کو ڈھیر کرنے والی 7ویں جوڑی

ملتان(اسپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 52سال بعد باؤلرزکی ایک اور جوڑی کااضافہ ہوگیاجنہوں نے پوری ٹیم کو ڈھیر کیا ۔

ٹیسٹ کرکٹ ڈیڑھ سوسالہ تاریخ میں صرف سات مرتبہ ایساہوا جب باؤلرزکی جوڑی نے پوری ٹیم کو ڈھیر کردیا ہو، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ملتان ٹیسٹ میں نعمان علی 11اورساجدخان 9وکٹیں لے کر ساتویں جوڑی بنے ۔اس سے قبل 1972میں لارڈزکے مقام پرآسٹریلیاکے ڈینس للی نے 4اوربوب ماسئی نے 16وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیاتھا ۔ایساپہلا کارنامہ 1902میں آسٹریلیا کے مونٹی نوبل اور ہیوزٹرمبل نے انگلینڈ کیخلاف کیا ،1909میں انگلینڈ کے جیوف ہرسٹ اور کولن بلیتھی نے آسٹریلیا،1910میں جنوبی افریقہ کے اوبرئے فالکنر اور برٹ وولگر نے انگلینڈ ،1956میں انگلینڈ کے جم لیکر اور ٹونی لاک نے آسٹریلیا ،1956میں ہی پاکستان کے فضل محمود اور خان محمد نے آسٹریلیا کیخلاف ایسی ہی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ادھر ساجد خان اور نعمان علی نے بغیر تبدیل ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو ڈھیر کیا ،پاکستان کی طرف سے 1956میں فضل محمود اورخان محمد آسٹریلیا کیخلاف جبکہ 1994میں وسیم اکرم اور وقاریونس نیوزی لینڈ کیخلاف یہ کارنامہ کرچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں