بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے  منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش

آسام(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا منی لانڈرنگ کیس میں پانچ گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔

 تمنا بھاٹیا اپنے والدین کے ساتھ آسام کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر پہنچیں، جہاں اداکارہ اور ان کے والد پوچھ گچھ کے لیے دفتر میں داخل ہوئے جبکہ ان کی والدہ باہر گاڑی میں انتظار کرتی رہیں۔اطلاعات کے مطابق اداکارہ سے پانچ گھنٹے تک سخت سوالات کیے گئے جن کی تفصیلات افشاں نہیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں