ڈالرسستا،سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

ڈالرسستا،سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا،ادھرسونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے کی کمی سے 277.61روپے پر آگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر5پیسے کے اضافے سے 279.15روپے پر جاپہنچا۔ یورو کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو 302.03 روپے کاہوگیاتاہم 1.40 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ 363.50 روپے پر جا پہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 2700 ڈالر کی سطح عبور کرکے 2712 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح دس گرام سونا 2572 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی قیمت 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں