زخموں کے نشان ختم کرنے کے لیے نیا طریقہ تلاش

زخموں کے نشان ختم کرنے کے لیے نیا طریقہ تلاش

نیوکیسل(نیٹ نیوز) برطانیہ میں سائنسدانوں نے انسانی جِلد کا ایک نیا نقشہ بنایا ہے جو جِلد کو تشکیل دینے کا طریقہ فراہم کرتا ہے ۔

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج کو آگ سے جھلس جانے والے افراد میں بالوں کے نئے غدود بنانے اور جِلد کے ٹرانسپلانٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔سائنس دانوں نے تحقیق میں انسانی جِلد کے بننے کے عمل سے پردہ اٹھایا ہے ۔برطانیہ کے ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ اور نیو کیسل یونیورسٹے کے محققین کی ٹیم نے خلیوں کی نقشہ سازی کی اور ڈِش میں جِلد کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا بنایا جس میں بال اُگانے کی صلاحیت تھی۔اس مصنوعی جِلد کو استعمال کرتے ہوئے محققین نے دِکھایا کہ مدافعتی خلیے جِلد کی بغیر نشان کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو سرجری کے بعد نشانات سے بچانے یا زخم کو نشانات کے بغیر ٹھیک کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں