کُتا بلند ترین اہرامِ مصر کی چوٹی پر پہنچ گیا، لوگ حیران

کُتا بلند ترین اہرامِ مصر کی چوٹی پر پہنچ گیا، لوگ حیران

قاہرہ(نیٹ نیوز) مصر میں اہراموں کے اوپر پیراگلائڈنگ کرنے والے سیاح نے 118 اہراموں میں سب سے بڑے اہرام گیزا کے اوپر ایک چونکا دینے والا منظر دیکھا جس میں ایک کُتا اہرام کی چوٹی پر پہنچا ہوا تھا۔

سیاح مسٹر لینگ نے اہرام کی ہزاروں فٹ کی بلندی پر کچھ حرکت دیکھی۔ قریب سے پتہ چلا کہ یہ ایک کتا ہے جو پرندوں کا پیچھا کرتے تے اہرام کی چوٹی تک پہنچ گیا تھا۔ غیر متوقع نظارے نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ تحفظ کے خدشات کی وجہ سے اہرام پر چڑھنا سختی سے منع ہے ۔کتے کی چڑھائی نے آن لائن تجسس کو جنم دیا ہے ۔ ایک ایکس صارف نے لکھا، اب یہ اس کا اہرام ہے ۔ اس نے اسکو فتح کر لیا ہے ۔ایک اور نے مذاق میں کہا، کبھی کبھی آپ کو سب سے اونچی پہاڑی پر چڑھنا پڑتا ہے اور کچھ پرندوں پر بھونکنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں