آج اہم قانون سازی:انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کی منظوری کا امکان،حکومتی ارکان کو حاضری یقینی بنانیکی ہدایت

آج اہم قانون سازی:انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کی منظوری کا امکان،حکومتی ارکان کو حاضری یقینی بنانیکی ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار ، اپنے رپورٹر سے ، دنیا نیوز)قومی اسمبلی کے آج پیر کو ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا اور اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ۔

سینیٹ کا اجلاس آج شام 5 کی بجائے 4 بجے ہوگا، جس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان ہے ،حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اجلاس کے 7 نکاتی ایجنڈے میں اہم قانون سازی شامل ہے ۔کابینہ ذرائع کے مطابق آج سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس اسمبلی میں پیش ہوگا، رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا 129واں نمبر آنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا،صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے  کا حصہ ہے ۔اسی طرح ایجنڈے میں عالیہ کامران کا پی آئی اے کے طیاروں کو گراؤنڈ کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس، وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی شامل ہے ، تاہم انسداد دہشت گردی ترمیمی بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے کی بجائے 4 بجے ہوگا، اراکین کو اجلاس کے وقت میں تبدیلی سے آگاہ کردیا گیا ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور حاصل اختیار کے تحت اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔

حکومت آج قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے ، حکومتی اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل آج منظور ہونے کا امکان ہے ۔پی آئی اے کے متعدد جہاز گرائونڈ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے کا بل بھی منظور کروائے جانے کا امکان ہے ۔ایوان بالا کے اجلاس کا 39نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس شام 6بجے ہوگا ۔اجلا س میں حکومت کی جانب سے ججز کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے سینیٹ کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ بل کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جبکہ بل کی منظوری کا بھی امکان ہے ۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج پیر کو طلب کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اڑھائی بجے ہوگا ۔ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی معاشی و امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے گی، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آئینی اور قانونی امور پر بھی غور کیا جائے گا،کابینہ پارلیمنٹ میں مجوزہ قانون سازی کی بھی منظوری دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں