قانون سازی کے ذریعے جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا: تحریک انصاف

قانون سازی کے ذریعے جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا: تحریک انصاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ قانون سازی کے ذریعے جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے آج تک کوئی بھی قانون ایسا پاس نہیں کیا جو آئین کے مطابق ہو۔انہوں نے کہاکہ اس وقت صرف بھارت میں سپریم کورٹ کے 33 ججز ہیں، یہ لوگ صرف اپنی مرضی کے ججز لانا چاہ رہے ہیں اور یہی ان کا ایجنڈا ہے ۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عوام کی طاقت کے بغیر کوئی بھی قانون پاس ہوتا ہے تو یہ غلط ہی ہے ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 کی رجیم نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر میں ترمیم کی، اپوزیشن کو ٹائم دیئے بغیر بل بلڈوز کیا گیا ۔بہت سے افسروں کی حق تلفی ہوگی، یہ ترمیم حکومت کیلئے اچھی نہیں ہے ۔عمر ایوب نے کہا کہ یہی قوانین شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال ہوں گے ، اُس وقت پی پی اور ن لیگ کے پاس بھاگنے کا راستہ نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں