آئینی ترمیم کیخلاف درخواست جلد مقرر کریں:حامدخان

 آئینی ترمیم کیخلاف درخواست جلد مقرر کریں:حامدخان

لاہور (عدالتی رپورٹر)سینیٹر حامد خان نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست جلد سے جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان نے کہا پارلیمنٹ کو غلام بنا دیا گیا۔

 اب عدلیہ کو بھی غلام بنانا چاہتے ہیں، رات کے اندھیرے میں شب خون مارے جا رہے ہیں، صرف وکلا نہیں پاکستان کے عوام بہت مشکل میں بیٹھے ہیں ،حالیہ ترامیم جمہوریت کے کتبے میں آخری کیل ہیں، ہم نے کسی صورت 26 ویں آئینی ترمیم کو قبول نہیں کرنا ،سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر ہو چکی ہیں ،ہم ہر طرح سے کوشش کریں گے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں ، پہلے بلوچستان اور کے پی میں غیر قانونی طور پر لوگوں کو غائب کیا جاتا  تھا اب پورے ملک میں قانونی طور پر غائب کیا جا سکتا ہے ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے کہا حکومت کو سپریم کورٹ میں اپنے پسندیدہ جج نہیں مل رہے اسی لیے ترمیم کے ذریعے نئے ججز لائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں