فضل الرحمن سے اسد قیصر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
اسلام آباد(دنیا نیوز،اپنے رپورٹرسے) ترجمان جے یوآئی(ف) کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے تین رکنی وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔
جے یوآئی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئین کی روح سے غداری کی ہے اورجے یوآئی سے کمٹمنٹ کی خلاف ورزی کی ہے ، حکومت نے فسطایت کی انتہا کردی ہے ، حکومت جوترامیم کررہی ہے اس کے ہی گلے پڑیں گی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم کے بعد مولانا کے رول کوسراہا ہے ۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما فیصل چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمن سے آئینی ترمیم اور قانون سازی اور اگلے لائحہ عمل پر بات ہوئی ہے ۔سیاسی کمیٹیاں مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کریں گی ۔سپریم کورٹ کے ججز حکومتی ترامیم کی وجہ سے تقسیم ہوئے جو حکمرانوں کے لئے فائدے اور عوام کے لئے نقصان دہ ہے ۔