تعمیر،دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں:مریم نواز
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نویں برسی پر کہا ہے کہ شہید مریم مختیار نے ثابت کر دیا کہ تعمیرا ور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں۔
وزیر اعلیٰ نے خاتون پائلٹ مریم مختیار کے جذبہ شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہید مریم مختیار نے دوران پرواز طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچاکر قربانی کی لازوال مثال پیش کی ۔ مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہر قوم کا فخر ہوتی ہیں جس نے ثابت کر دیا کہ شہید کبھی نہیں مرتے ۔ قوم کی ہر بیٹی پاکستان کا فخر ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا فوج سمیت ہر ادارے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیکر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کررہی ہیں۔ شہید مریم مختیار نے وطن عزیز کے لئے وہ کر دکھایا جسکی مثال کم ہی ملتی ہے ۔