عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنیکی آفر علی امین لائے :علیمہ

 عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنیکی آفر علی امین لائے :علیمہ

راولپنڈی(خبر نگار )بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے کہابنی گالہ ہائوس اریسٹ کی آفر آئی تھی آفر علی امین گنڈا پور لیکر آیا تھا جس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا واقعی بنی گالہ ہائوس اریسٹ کی آفر گنڈا پور لیکر آئے تھے ، علیمہ خان نے جواب دیا جی ہاں علی امین گنڈا پور ہی لیکر آئے تھے ۔

 علیمہ خان نے کہا میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں۔بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں۔ وہ دو سال سے کہہ رہے ہیں نو مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔کیا بانی کے مطالبات قبول نہیں۔جوڈیشل کمیشن کسی سینئر جج کے نیچے بنائیں جو سب کو قبول ہو۔ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جو آرڈر آئے گا ہم وہی کرینگے ۔رول آف لااور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں۔ ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے ان پر اعتماد نہیں کرینگے تو کیا کرینگے ۔بول بول کر تھک گئے جوڈیشل کمیشن بنائیں قیدیوں کو رہا کریں۔ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے ، بیک ڈور ڈیل کرنا ہوتی تو کرچکے ہوتے ۔ پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔اب تو آئی ایس آئی کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہر بندہ ڈیل کی خبریں دے رہا ہے ۔

ہر بندہ انکا سورس بنا ہوا ہے کوئی کہتا ہے تین سال خاموش رہنے کا کہا ، کوئی کچھ کہتا ہے ۔بانی نے ہمیشہ رول آف لا پر بات کی ، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا۔ڈیڑھ سال جیل رکھ کر اب کیا ہائوس اریسٹ رکھیں گے ۔بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو۔مذاکرات چلانا ہیں تو چلائیں روکا کس نے ہے ۔جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئے صبح سات بجے دروازے کھلتے ہیں اب کیوں نہیں مذاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے ۔فیصلہ تو عمران خان نے کرنا ہے کمیٹی ملے گی تو کوئی بات ہوگی۔جو لوگ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے تو ہمارا مینڈیٹ چرایا ، بانی نے کہا ہے پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی۔بانی سے صرف فیملی معاملات پر بات ہوئی ، وہ ائیر کموڈور سجاد حیدر کو یاد کررہے تھے ۔بانی نے کہاسجاد حیدر وار ہیرو تھے انہوں نے کھڑے ہوکر ووٹ ڈالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں