لکی مروت:17سویلین ورکراغوا،8بازیاب

لکی مروت:17سویلین ورکراغوا،8بازیاب

اسلام آباد ،پشاور(خصوصی نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)فتنہ الخوراج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں بھتہ نہ دینے پر 17سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا۔

سکیورٹی فورسز نے 8مغوی ورکرزکو بازیاب کروالیا جبکہ دیگر کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے کبل خیل میں بھتے کیلئے 17 نہتے سویلین ورکرز کو اغوا کیا اورمقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو آگ لگادی۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری آپریشن کرتے ہوئے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا یاجائے گا ، فتنہ الخوراج کی ان پاکستان اور عوام دشمن کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں