سپر سٹار کرینہ کو پہلی فلم سے نکال دیا گیا تھا

سپر سٹار کرینہ کو پہلی فلم سے نکال دیا گیا تھا

ممبئی(شوبزڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے 5 منٹ کی پرفارمنس کے ڈیڑھ کروڑ لینے والی آج کی سپر سٹار اداکارہ کو ان کی پہلی فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہوگا کہ انھیں انکی پہلی فلم ‘کہو نہ پیار ہے’ سے تبدیل کیا گیا۔ ہدایتکار راکیش روشن نے اپنے بیٹے ریتک روشن کی لانچنگ کے لیے جب فلم کہو نہ پیار ہے شروع کی تو انھوں نے انکے مقابل کرینہ کپور کو چنا، جو کرینہ کی پہلی فلم ہوتی اگر ان کی والدہ ببیتا کپور اس معاملے میں مداخت نہ کرتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں