سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بااثر عرب رہنما قرار

سعودی ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان بااثر عرب رہنما قرار

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر قرار دئیے گئے ۔

آرٹی ٹی وی  چینل  کے سروے میں 70 لاکھ افراد نے شہزادہ محمد کو ووٹ دیا ۔ٹی وی چینل نے 15 دسمبر 2022 سے 9 جنوری 2023 تک عام سروے کیا جس میں 1کروڑ10لاکھ افراد نے شرکت کی ۔ 62.3 فیصد افراد نے محمد بن سلمان کو بااثر ترین لیڈر قرار دیا ۔سروے کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زید دوسرے بااثر ترین لیڈر قرار پائے ۔مصری صدر عبد الفتاح السیسی کا تیسرا نمبر رہا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں