اصل نام انوشے بابر گِل ہے، شئے گل کا انکشاف
لاہور(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گانے ‘پسوڑی’ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شئے گل نے اپنے نام کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی سنا دی۔
شئے گل نے ایک ویب شو میں انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام شئے گِل نہیں بلکہ انوشے بابر گِل ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ جب میں یونیورسٹی میں تھی تو میری ایک دوست نے اچانک آ کر کہا کہ تم سیریز ‘گیم آف تھرونز’ کے کردار شئے سے ملتی جلتی ہو بس اس دن کے بعد سے میرے دوستوں نے مجھے شئے کہنا شروع کر دیا اس طرح میں نے ‘شئے ’ کے ساتھ اپنا خاندانی نام ‘گِل’ لگا لیا۔