دیپیکا،رنویر 100کروڑ کے گھر میں منتقل ہونے کیلئے تیار

دیپیکا،رنویر 100کروڑ کے گھر میں منتقل ہونے کیلئے تیار

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ 100 کروڑ کے گھر میں منتقل ہو کر شاہ رخ خان کے پڑوسی بننے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ایک عمارت میں 4 منزلہ اپارٹمنٹ 16 سے 19 ویں فلور تک خریدا ہے جس کی مالیت 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ 4 منزلوں پر مشتمل اداکاروں کا یہ گھر جدید ڈیزائن کے مطابق بنا ہوا ہے جہاں سے سمندر کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا یہ نیا اپارٹمنٹ بہت ہی مشہور علاقے میں ہے جہاں کئی بالی ووڈ شخصیات کے گھر بھی موجود ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بلڈنگ بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے گھر ‘منت’ کے پڑوس میں واقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں