کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح،مریم نواز کا2200کھلاڑیوں کیلئے ای بائیکس کا اعلان

کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح،مریم نواز کا2200کھلاڑیوں کیلئے ای بائیکس کا اعلان

لاہور (دنیانیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کھیلتاپنجاب گیمز 2025کاباقاعدہ افتتاح کر دیا،انہوں نے کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژنل مقابلے جیتنے والے 2200 کھلاڑیوں کو مفت ای بائیکس دینے کا اعلان کیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی افتتاح کیلئے آمد پر پلیئرز کے ڈویژنل دستو ں نے مارچ پاسٹ کیا،ا س موقع پر شمع روشن کی گئی اور کھلاڑیوں سے حلف لیاگیا۔ مریم نوازشریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کھیلتا پنجاب گیمز 2025کے ڈویژنل مقابلے جیتنے والے 2200کھلاڑیوں کیلئے مفت ای بائیکس کا اعلان کیا ۔ان کا کہناتھاکہ ونرپلیئرز کو ہارس اینڈ کیٹل شو میں فری انٹری دینے کی ہدایت کی ہے ،سپورٹس کیلئے 2 کی بجائے 5ارب روپے بھی چاہئے تو دیں گے ، ملک کا جھنڈا اب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ، نوجوان جھنڈا نہیں گرنے دیں گے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کا سارا بجٹ اپنے بچوں کیلئے حاضر ہے ۔ پنجاب کے نوجوان میری پہلی ترجیح ہیں، تمام ممکنہ وسائل فراہم کروں گی ، ایک کھیل ہوتا ہے ایک کھلواڑ ہوتا ہے ، یہ فرق جان لیں ،چیمپئن نے کھیلنا ہے ملک سے کھلواڑ کرنیوالوں کی باتوں میں نہیں آنا،کوئی آپ سے کہے کہ اپنی دھرتی ماں سے کھلواڑ کرو تو اسے ناں میں جواب دینا ہے۔

صرف پاکستان سب کی ریڈ لائن ہونی چاہئے ،نوجوانوں کا اٹھنے والا ہر قدم پاکستان کی ترقی کے لئے ہونا چاہئے ، کھیلے گا پنجاب، پڑھے گا پنجاب اور آگے بڑھے گا پنجاب۔بعدازاں مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلی ٰ نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے ،پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم اور کاربند ہیں اور اقلیتوں، خواتین، بچوں، سپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ، بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کیلئے یورپی یونین سے اشتراک مستقبل میں مزید بہتربنائیں گے ۔یورپی یونین کے نمائندے اولوف سکوگ نے پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کے فروغ اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اقدامات کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں