آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط موصول
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کیلئے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی، ایگزیکٹو بورڈ نے آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔ ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 10 دسمبر کو 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالرکے مساوی)موصول ہوگئے ۔یہ رقم آج ختم ہونے والے ہفتے میں سٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔