نادرا : چہرے سے بائیومیٹرک تصدیقی سہولت متعارف

 نادرا : چہرے سے بائیومیٹرک تصدیقی سہولت متعارف

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )فنگر پرنٹس کی تصدیق میں شہریوں کو پیش آنے والی دشواری کے بعد نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت متعارف کرا دی ۔

اس اقدام کے بعد بزرگ شہری اور طبی مسائل رکھنے والے افراد بھی بآسانی تصدیق کر سکیں گے ۔ 20 جنوری سے تمام نادرا مراکز میں شہری معمولی فیس کے عوض چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے ۔ فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز جائیں گے جہاں چہرے کی شناخت کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل آئی ڈی کے اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں