سعودی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے کنگ عبداللہ بن عبد العزیز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے 15 رکنی وفدنے پاکستان کے مطالعاتی دورے کے ایک حصے کے طورپر گزشتہ روز وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری مشرقِ وسطیٰ سید احمد معروف نے وفد کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم امور اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بریفنگ دی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بریفنگ کے بعد ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد ہوا۔ وفد کے سربراہ نے اس موقع پر وزارتِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس دورے کے لیے بہترین انتظامات کیے ۔ وفد کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کا مظہر ہے ۔