چھٹیوں میں توسیع نہیں ہورہی، سکول کالجز12جنوری کو کھل جائینگے :وزیر تعلیم

چھٹیوں میں توسیع نہیں ہورہی، سکول کالجز12جنوری کو کھل جائینگے :وزیر تعلیم

لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

 وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں اور کالجز کی تعطیلات میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جا رہی اور تمام تعلیمی ادارے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے ۔وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے واضح کیا کہ چھٹیوں میں اضافے سے متعلق وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے ۔ صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز اور کالجز 12 جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں