امن، استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنیکی ضرورت :گورنر
پیپلز پارٹی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے :سردارسلیم ،وفدسے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں سید دائود علی گیلانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس کے دوران مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرگرم سیاسی کارکنوں نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کاخیر مقدم کرتے ہیں۔ ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی،آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،پی پی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔گورنر ہائوس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔