مہنگائی میں کمی آئی ، برآمدات بڑھنا شروع ہوگئیں : احسن اقبال

مہنگائی میں کمی آئی ، برآمدات بڑھنا شروع ہوگئیں : احسن اقبال

پچھلے سال سے ٹیکس ریونیو 10 فیصد بڑھا،جولائی تا دسمبر 6200 ارب ٹیکس جمع ایکسپورٹ ایمرجنسی لگائی جائے :وفاقی وزیر،ماہانہ ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ کا اجراء

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے ٹیکس ریونیو 10 فیصد بڑھا،جولائی تا دسمبر ایف بی آر نے 6200 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے ماہانہ ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ کا اجراء کردیا،انہوں نے کہا کہ دسمبر کا مہینہ پاکستان کے اقتصادی و  معاشی بحالی کے سفر کا تسلسل ہے ، سیلاب سے سپلائی متاثر ہونے سے مہنگائی بڑھی،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی آئی ہے ، برآمدات بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، بڑی صنعتوں کی کارکردگی مثبت ہے ، احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ جولائی تا دسمبر مہنگائی 7 اعشاریہ 2 فیصد سے 5 اعشاریہ 2 فیصد پر آگئی، 2 سال بعد بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سست معاشی گروتھ پر تنقید کرتے ہیں، ہم مصنوعی جی ڈی پی گروتھ نہیں چاہتے ، حکومت کو ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانے کی تجویز دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں