لاہور پولیس کی کارروائی میں 3رکنی ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

لاہور پولیس کی کارروائی میں 3رکنی ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

لاہور (آئی این پی)لاہور پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں3رکنی ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزکی کچہری میں نوجوان نے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی شکایت کی جس کا ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزموں گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دیدی جس نے ملوث اسد ، احمد اورایک خاتون مصباح گرفتار کر لیا ۔ ملزمہ مصباح فیس بک پرپختونخوا کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی، ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتیں ، ملزم سکرین ریکارڈنگ سے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کر کے بھتہ وصول کرتے تھے ۔ ملزموں کے موبائل فونز سے درجنوں متاثرین کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کی ویڈیو کال ہرگز وصول نہ کریں،بلیک میلنگ کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے گینگ کی گرفتاری پر متعلقہ ٹیم کو شابا ش دی اور نقد و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں