پنجاب میں کوئی کچے پکے کا ڈاکو نہیں:طلال
گوجرہ(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ پنجاب میں کوئی کچے پکے کا ڈاکو نہیں ہے ،جو جرم کرتا ہے انجام کو پہنچتا ہے۔
پنجاب میں امن ہے لوگ بے فکر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں ،پنجاب میں تھانے نہیں بکتے ،سوشل میڈیا پر اپنی رائے لکھتے ہوئے موازنہ کرلیا کریں۔جب تک لوگ اپنے فیصلے تول کر اور میرٹ پر نہیں کریں گے آپ کی تقدیر نہیں بدلے گی۔ پنجاب ترقیاتی کاموں میں اب سب سے آگے ہے ۔پنجاب میں کوڑا کرکٹ لوگوں کے گھروں سے اٹھایا جاتا ہے ، کراچی، پشاور ،کوئٹہ سے کوئی نہیں اٹھاتا۔ڈجکوٹ روڈ پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں کارپٹ سڑکوں کا جال ہے ،باقی کسی صوبے میں نہیں ہے ، ہمیں جن حالات میں حکومت ملی بہت برے حالات تھے ،مہنگائی عروج پر تھی مگر ہم نے اپنی سیاست نہیں بچائی بلکہ ریاست بچائی۔