سلمان اکرم کی محموداچکزئی سے ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سلمان اکرم کی محموداچکزئی سے  ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے ) تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے قائدِ حزبِ اختلاف محموداچکزئی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی شریک تھے ۔ملاقات کے دوران سلمان اکرم نے محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں