فوجی فاؤنڈیشن عارف حبیب کنسورشیم کا حصہ نہیں ،نجکاری کمیشن

فوجی فاؤنڈیشن عارف حبیب  کنسورشیم کا حصہ نہیں ،نجکاری کمیشن

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ،نامہ نگار) سیکرٹری نجکاری کمیشن نے قائمہ کمیٹی سینیٹ میں واضح کیا قومی ایئرلائن کے کسی بڈر کو کوئی رعایت نہیں دی گئی۔

عارف حبیب گروپ کے خلاف سپریم کورٹ میں زیر التوا درخواست نااہلی کی بنیاد نہیں بنتی، بڈرز کی مکمل سکروٹنی فنانشل مینجمنٹ یونٹ سے کرائی گئی اور ورلڈ بینک، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں سے رپورٹس حاصل کی گئیں، فوجی فاؤنڈیشن قومی ایئرلائن کی خریداری کے لیے عارف حبیب کنسورشیم کا حصہ نہیں ۔قومی ایئرلائن کا فنانشل کلوز تین ماہ میں مکمل ہوگا جبکہ خلیجی ممالک کے ساتھ موجودہ معاہدوں میں تبدیلی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں