اسرائیلی فوج کا غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرنے کا اعتراف
یروشلم (اے ایف پی)اسرائیلی فوج نے غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ایک سینئراسرائیلی فوجی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے۔۔۔
زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار مجموعی طور پر درست ہیں۔اسرائیل کے بائیں طرف جھکاؤ رکھنے والے روزنامہ ہاریٹز میں شائع خبر کے مطابق یہ اعداد و شمار صرف اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں پر مشتمل ہیں جبکہ ملبے تلے دبے لاپتاافراد، بھوک اور بیماری سے ہونے والی اموات اس میں شامل نہیں۔ غزہ وزارتِ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک 71 ہزار 667 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔