شادی پرفوٹوگرافر پول میں گر گیا،شوٹ جاری رکھا

شادی پرفوٹوگرافر پول میں گر گیا،شوٹ جاری رکھا

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب اس وقت غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئی جب فوٹو شوٹ کے دوران ایک فوٹوگرافر اچانک سوئمنگ پول میں جا گرا، مگر اس کے باوجود اس نے کیمرہ بند نہیں کیا۔

تقریب میں موجود فوٹوگرافر نوبیاہتا جوڑے کے سینما سٹائل شاٹس لیتے ہوئے آہستہ آہستہ پیچھے کی جانب بڑھ رہا تھا وہ یہ اندازہ نہ لگا سکا کہ اس کے پیچھے سوئمنگ پول موجود ہے ، اور یوں لمحوں میں وہ پانی میں جا گرا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پول میں گرنے کے فوراً بعد قریبی افراد مدد کے لیے آگے بڑھے ، مگر فوٹوگرافر نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں روک دیا اور پانی میں کھڑے ہو کر بھی تصاویر بناتا رہا۔ اس غیر متوقع صورتحال میں بھی اس کا فوکس مکمل طور پر دلہا دلہن پر رہا، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں