سکول کے دوستوں کی آواز سن کر بچہ کوما سے باہر نکل آیا

سکول کے دوستوں کی آواز سن کر بچہ کوما سے باہر نکل آیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)وسطی چین سے تعلق رکھنے والا 8 سالہ بچہ 55 دن بعد کرشماتی طور پر ہوش میں آگیا۔ایسا اس وقت ہوا جب اس کی کلاس کے ساتھیوں کے ویڈیو پیغامات کو اس کے سامنے چلایا گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ ہونان سے تعلق رکھنے والا 8 سالہ لیو چوشی نومبر 2025 میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد کوما میں چلا گیا تھا۔اس حادثے میں اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پھیپھڑے بھی زخمی ہوئے ۔ ایک ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ جانی پہچانی آوازوں یا بچے کے پسندیدہ موسیقی سے دماغ کے مخصوص حصوں کو متحرک کیا جاسکتا ہے ۔لیو کی والدہ نے سکول میں پلے کی جانے والی موسیقی کو اکٹھا کیا اور بیٹے کے بستر کے کنارے روزانہ چلایا۔اس کے ساتھ ساتھ لیو کے استاد نے اس کے دوستوں کو اکٹھا کرکے مختصر مگر جذباتی ویڈیو میسجز ریکارڈ کیے ،45 دن بعد لیو کی پلکوں میں حرکت پیدا ہونے لگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں