باغبانپورہ:کزن سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 2 کمسن بھائی جاں بحق

باغبانپورہ:کزن سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 2 کمسن بھائی جاں بحق

کھیل کے دوران وارث سے اچانک پستول چل گیا، عمر ، اذان دم توڑگئے

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں مبینہ طور پرپستول کیساتھ کھیل کے دوران کزن کے ہاتھوں اتفاقیہ گولی چلنے سے 2کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز احمد ٹائون کے رہائشی دو بھائی 15 سالہ عمر اور 9سالہ محمد اذان اپنے کزن وارث کیساتھ ملکر گھر میں موجود لوڈڈپستول سے کھیل رہے تھے کہ کزن وارث سے اچانک پستول چل گئی ، گولی کی زد میں آنے سے عمر موقع پرہی دم توڑ گیا، جبکہ چھوٹا بھائی محمد اذان شدید زخمی ہواجسے تشویشناک حالت میں پہلے نجی ہسپتال اوربعد ازاں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم رات گئے  اذان بھی دم توڑ گیا۔ دونوں بھائیوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد ہی مزید پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں