میری کامیابی کا راز مثبت سوچ اور پختہ یقین :یمنی زیدی

میری کامیابی کا راز مثبت  سوچ اور پختہ یقین :یمنی زیدی

کراچی (آئی ا ین پی)اداکارہ یمنی زیدی کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا راز صرف ان کی مثبت سوچ اور پختہ یقین میں ہے ۔ اداکارہ سے ایک انٹرویو کے دوران یہ سوال کیا گیا کہ آپ مختلف قسم کے کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں جو کہ منفرد بھی ہوتے ہیں تو ان کرداروں کے انتخاب کے پیچھے آپ کی کیا سوچ ہوتی ہے ؟

ٍانہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سب سے پہلے تو وہ کردار مجھے خود پسند آنا چاہیے ،مجھے لگتا ہے کہ خوش قسمت ہونے کے ساتھ میری مثبت سوچ اور اللہ پر میرا پختہ یقین میری کامیابی کی وجہ ہے  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں