اولیویا اور جان پیرس نے ا ٓسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلزٹائٹل جیت لیا
میلبورن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل میزبان جوڑی نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔
مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جان پیرس فرانس کی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینووک اور ان کے ہم وطن مینوئل گینارڈ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔