چین کو نمک کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ

چین کو نمک کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ

سال2025میں چین کو 7.18ملین ڈالر مالیت کا نمک برآمد کیا گیا

لاہور(ین این آئی)چین کو پاکستا ن کے نمک کی برآمدات 2025 میں تقریباً 20 فیصد بڑھ گئی ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال پاکستان نے چین کو 7.18 ملین ڈالر مالیت کا نمک برآمد کیا جو 2024 میں 5.98 ملین ڈالر تھا۔ برآمدات میں اضافہ چین کے مختلف صوبوں میں بڑھتی ہوئی طلب اور بہتر سپلائی چین کی بدولت ممکن ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق صنعتی اور دیگر اقسام کے نمک زیادہ تر برآمدات میں شامل تھے۔ سب سے بڑا درآمد کنندہ ہیبی صوبہ رہا جس نے 37.8 ملین کلو گرام نمک خرید کر 3.81 ملین ڈالر کی مالیت کی درآمدات کیں، زیجیانگ صوبے نے 645,050 ڈالر مالیت کا452,000 کلو گرام ،ہوئی صوبے نے 557,023 ڈالر مالیت کا 830,500 کلو گرام نمک درآمد کیا۔ فوجیان، گوانگڈونگ، اندرون منگولیا اور دیگر صوبوں کو بھی بڑی مقدار میں نمک بھیجا گیا۔ پاکستان نے چین کو خوراکی نمک بھی برآمد کیا جس کی ترسیل بانڈڈ ٹریڈ چینلز کے ذریعے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں