ملک کو دہشتگردی سے نجات دلاکر دم لیں گے:مریم نواز
عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرینگے ، میانوالی میں کارروائی پرسی ٹی ڈی کو شاباش وزیراعلیٰ پنجاب کا دہشت گردوں کی بڑی کارروائی کو ناکام بنائے جانے پر اظہار تشکر
لاہور(سٹاف رپورٹر )پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنائے جانے پر اظہار تشکرکیا اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلا کر دم لیں گے ۔ پنجاب کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے ۔